والدکو دل کا دورہ،دعاؤں پر عاطف اسلم کا مداحوں کا شکریہ

والدکو دل کا دورہ،دعاؤں پر عاطف اسلم کا مداحوں کا شکریہ
ویب ڈیسک : معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنے مداحوں سے کہا ہے کہ آپ سب کی محبت اور تعاون سے میرے والد دل کے دورے کے بعد صحتیاب ہو رہے ہیں۔ فوٹو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نےمداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا پچھلے چند روز کافی مشکل تھے لیکن آپ سب کی محبت اور تعاون سے میرے والد دل کے دورے کے بعد صحتیاب ہو رہے ہیں۔ عاطف اسلم نے کہا کہ آج آن لائن نہیں آ سکوں گا لیکن والد کے صحت یاب ہونے کے بعد ملاقات کا منصوبہ بنا رہا ہوں۔ گلوکار نے مداحون کا ویڈیوز ، گانے اور خوبصورت ایڈیٹس بھیجنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جب والد مکمل طور پر صحتیاب ہوجائیں گے تو میں آپ کے تمام پیغامات پڑھوں گا۔ عاطف اسلم نے مداحوں سے کہا کہ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، ہم آپ کے بغیر کچھ نہیں ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔