کارکن تیار رہیں، کسی وقت بھی کال دے سکتے ہیں

کارکن تیار رہیں، کسی وقت بھی کال دے سکتے ہیں
ڈی آئی خان: قائد جمعیت علماء اسلام و سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پورا ملک تیار رہے ہم کسی وقت بھی کال دے سکتے ہیں. ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس ٹاک کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت مکمل ناکام ہو چکی ہے، عمران خان نے جو لبادہ اوڑھ رکھا تھا وہ بے نقاب ہو گیا ہے، ان کو مخصوص ایجنڈے کے تحت لایا گیا ہے، آج سب کچھ عیاں ہوگیا ہے، چاہتے ہیں پاکستان کی عوام کو طاقتوار بنایا جائے. بلدیاتی الیکشن کے پہلے فیز میں عوام نے واضع کردیا ہے، پی ٹی آئی ہوا کا غبارہ ہے، بس سوئی لگنے کی دیر ہے. ان کا کہنا تھا کہ حکومت اکثریت کھو بیٹھی ہے، وزیراعظم کی جو دوڑیں لگی ہوئی ہیں ، یہ اسکی بوکھلاہٹ ہے، ملک میں پاک صاف شفاف انتخابات کروائے جائیں، عوام سے ووٹ کا حق چھین لیا گیا ہے، اتحادی ا نہیں چھوڑ چکے ہیں، پورا ملک تیار رہے ہم کسی وقت کال دے سکتے ہیں جیسے پہلے ایک گھنٹے میں پورا ملک جام کیا تھا ، اسلام آباد کے لئے کارکن تیار رہیں، عدم اعتماد ناکام ہونے کا تاثر بھی غلط ہے. مولانا فضل الرحمان نے کہا وزیراعظم کوئی جواز نہیں ہے کہ وزیراعظم جلسے کر یں. الیکشن کمیشن کو وزیراعظم کیخلاف کارروائی کرنی چاہیے.
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔