گوگل نے چیٹ بوٹ’’جیمنائی ’’ کو الیکشن پر سوالوں کے جواب دینے سے روکدیا

gemini google
کیپشن: gemini google
سورس: google

ویب ڈیسک :ٹیکنالوجی کمپنی اور سرچ انجن گوگل نے مصنوعی ذہانت والے چیٹ بوٹ کو رواں سال ہونے والے انتخابات سے متعلق سوالات کے جواب دینے سے روک دیا ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق گوگل کے چیٹ بوٹجیمنائی‘ سے جب امریکہ کے صدارتی انتخابات کے بارے میں سوال کیا گیا تو اس کا کہنا تھا ’میں فی الحال سیکھ رہا ہوں کہ اس سوال کا کیا جواب دینا چاہیے۔ اس دوران گوگل پر سرچ کرنے کی کوشش کریں۔‘

گوگل کے ترجمان نے منگل کو کہا کہ ’سال 2024 کے دوران کئی ممالک میں انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں لہٰذا انتہائی احتیاط برتتے ہوئے ہم انتخابات سے متعلق سوالات کو محدود کر رہے ہیں جن کا جوابات جیمنائی دے سکے گا۔‘ دسمبر میں گوگل نے اعلان کیا تھا کہ امریکہ میں چیT بوٹ کے حوالے سے پابندیاں عائد کی جائیں گی جو انتخابات سے کچھ عرصہ پہلے نافذالعمل ہوں جائیں گی۔
رواں سال کے دوران امریکہ کے علاوہ جنوبی افریقہ اور انڈیا کے علاوہ کئی ممالک میں انتخابات متوقع ہیں۔
گوگل کے چیف ایگزیکٹو سندر پچائی کا کہنا ہے کہ وہ ان خرابیوں کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے چیٹ بوٹ کے جوابات کو ’تعصب پر مبنی‘ اور ’مکمل طور پر ناقابل قبول‘ قرار دیا تھا۔
فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ وہ یورپی پارلیمنٹ کے جون میں ہونے والے انتخابات سے قبل ایک ایک ٹیم تشکیل دے گی جو غلط معلومات اور مصنوعی ذہانت کے غلط استعمال سے نمٹنے کے طریقہ کار پر کام کرے۔