7 روز میں مداخلت رپورٹ نہ کرنےوالاجج مس کنڈکٹ کامرتکب ہوگا

 7 روز میں مداخلت رپورٹ نہ کرنےوالاجج مس کنڈکٹ کامرتکب ہوگا
کیپشن: 7 روز میں مداخلت،رپورٹ نہ کرنےوالاجج مس کنڈکٹ کامرتکب ہوگا

ویب ڈیسک: 6 ججز کے خط کے معاملے میں اہم پیش رفت،اسلام آباد ہائیکورٹ نے متفقہ تجاویز سپریم کورٹ کو ارسال کردیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے بھیجی گئی تجاویز سامنے آگئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ججز کوڈ آف کنڈکٹ ڈرافٹ بھی بطور تجویز اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے شامل  ہے،تجویز کردہ ججز کوڈ آف کنڈکٹ ڈرافٹ 6 سے 7 صفحات پر مشتمل  ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے تجویز  دی ہے کہ کسی قسم کی مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل ہونا چاہیے،سول جج ، سیشن جج ، ہائیکورٹ جج کسی قسم کی مداخلت رپورٹ کا پابند ہو ،مداخلت سے متعلق 7 روز میں رپورٹ کرنا لازم ہو ۔7 روز میں مداخلت رپورٹ نا کرنے والا جج مس کنڈکٹ کا مرتکب ٹھہرے ۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے تجویز  دی ہے کہ سول جج ، سیشن جج اور سیشن جج ہائیکورٹ کے انسپکشن جج کو مداخلت سے آگاہ کرے ،انسپکشن جج چیف جسٹس ہائیکورٹ کے نوٹس میں مداخلت کا معاملہ لائے ،ہائیکورٹ ایڈمنسٹریٹو کمیٹی معاملے کو ایڈمنسٹریٹو سائیڈ پر دیکھنے یا جوڈیشل سائیڈ پر دیکھنے کا حتمی فیصلہ کرے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے تجویز  دی ہے کہ ایڈمنسٹریٹو کمیٹی معاملے کی سنگینی کے پیش نظر فل کورٹ میں بھی بھیج سکے،حتمی طور پر ہائیکورٹ ادارہ جاتی اتفاق کے ساتھ توہین عدالت کا اپنا اختیار استعمال کر سکے۔

Watch Live Public News