آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کا شیڈول جاری

آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کا شیڈول جاری
کیپشن: The schedule of negotiations with the IMF continues

ویب ڈیسک: وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کا شیڈول جاری کردیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق مشن کے ساتھ دوسرا جائزہ 14 سے 18 مارچ تک شیڈول ہے اور پاکستان نے جائزے کی تکمیل کے لیے تمام اہداف پورے کرلیے ہیں۔ یہ آئی ایم ایف کے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا حتمی جائزہ ہوگا۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے بعد سٹاف لیول معاہدہ متوقع ہے۔ سٹاف لیول معاہدے کے بعد آئی ایم ایف بورڈ منظوری دے گا۔ بورڈ کی منظوری سے 1.1 ارب ڈالر کی قسط جاری ہوگی۔