لاہور ( پبلک نیوز) کرکٹر امام الحق نے عید کے موقع پر کہا ہے کہ پاکستان اور بیرون ملک مسلمانوں کو عید مبارک.
ان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس بہت خطرناک ہے اس سے خود بھی بچیں اور فیملی کو بھی بچائیں۔ کورونا کی وجہ سے عید پر گلے ملنے سے احتیاط کریں۔
Eid Mubarak Everyone stay home and stay safe ???????? pic.twitter.com/exnRQN2iUe
— Imam Ul Haq (@ImamUlHaq12) May 13, 2021
سابق کپتان وسیم اکرم نے عید پر پیغام دیا ہے کہ میری اور شنیرا کی طرف سے سب کو عید مبارک، گھرمیں رہیں اور اپنا خیال رکھیں۔ یہ حالات عام نہیں ہیں، لوگوں کے پیارے کورونا کی وجہ سے دنیا میں نہیں رہے۔ عید مناٸیں اور سارا دن گھر پرسوتے رہیں۔
Wishing everyone a happy Eid . Eid Mubarak. pic.twitter.com/kUBggXYDwy
— Wasim Akram (@wasimakramlive) May 13, 2021
دوسری جانب باکسر محمد وسیم نےاپنے پیغام میں کہا ہے کہ تمام اہل وطن کوعید مبارک۔ گھرپر رہیں محفوظ رہیں۔ اپنا اور اپنی فیملی کاخیال کھیں۔ میں اسراٸیلیوں کےظلم کی مزمت کرتاہوں۔ عمران خان سے درخواست ہے وہ بھی فلسطینیوں کے لیے آواز اٹھاٸیں۔