پاکستانی ڈاکٹروں کا کارنامہ، بچے کے دونوں کٹے ہاتھ جوڑ دیئے

پاکستانی ڈاکٹروں کا کارنامہ، بچے کے دونوں کٹے ہاتھ جوڑ دیئے
چلڈرن ہسپتال لاہور کے ڈاکٹروں نے بڑا کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے ٹوکہ مشین سے کٹنے والے بچے کے دونوں ہاتھوں کی کامیاب سرجری کر دی ہے۔ پبلک نیوز کے مطابق حادثے کا شکار بچے کی عمر پانچ سال جبکہ وہ اوکاڑہ کے نواحی علاقے بصیر پور کا رہائشی ہے۔ اس بچے کے دونوں ہاتھ مشین میں کلائی تک کٹنے سے الگ ہو گئے تھے۔ لاہور چلڈرن ہسپتال کے ڈاکٹروں نے 12 گھنٹے کے طویل آپریشن کے بعد بچے کے کٹے ہوئے دونوں ہاتھ جوڑ دیئے ہیں۔ چلڈرن ہسپتال کے سینئر پلاسٹک سرجن ڈاکٹر اسلم راؤ کی سربراہی میں چار رکنی ٹیم نے آپریشن کیا۔ کاشف نامی اس بچے کو ہاتھ کٹنے پر ڈی ایچ کیو اوکاڑہ سے لایا گیا تھا۔ آپریشن کے بعد بچے کو وارڈ میں شفٹ کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر اسلم راؤ کے مطابق بچے کا آپریشن کامیاب ہوا اور وہ روبہ صحت ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔