صحافی برداری کو ہیلتھ کارڈ جاری کر کے خوشی محسوس کررہا ہوں،شرجیل انعام میمن

صحافی برداری کو ہیلتھ کارڈ جاری کر کے خوشی محسوس کررہا ہوں،شرجیل انعام میمن
کیپشن: I am happy to issue the health card to the journalist, Sharjeel Inam Memon

ویب ڈیسک: پیپلزپارٹی حکومت نے صحافی برادری کو ہیلتھ کارڈ جاری کردیے۔ اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ صحافیوں کو ہیلتھ کارڈ جاری کرکے خوشی محسوس کررہا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ، ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول شرجیل انعام میمن نے تقریب سے خطاب کیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ صحافیوں کو ہیلتھ کارڈ جاری کر رہا ہوں۔ نگران حکومت میں پریس کلب حیدرآباد نے درخواست کی کہ صحافیوں میں صحت کارڈ تقسیم کروں۔ صحافیوں  کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اتنی عزت دی۔ صحت کارڈ جاری کرنا ہمارا فرض و ذمہ داری ہے۔ 

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ ملک میں مختلف سیاسی تنظیمیں رہی ہیں لیکن آزادی اظہار کی علمبردار پیپلز پارٹی رہی ہے۔ شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو نے آمروں کے دور حکومت میں آزادی صحافت کے لئے جدوجہد کی۔ پیپلز پارٹی اور قیادت کے خلاف پرسنلائز کر کے مہمات چلائی گئیں۔ 

سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ پیپلز پارٹی کو برا بنا کر پیش کیا جائے، لیکن پیپلز پارٹی نے برداشت کا مظاہرہ کیا۔ ملک کے لئے جتنے بھی تاریخی کام ہیں وہ پیپلز پارٹی نے کئے ہیں۔ ملک کو آئین، ایٹمی قوت، میزائل ٹیکنالوجی پاکستان پیپلز پارٹی نے دی۔ کے پی کا نام، اٹھارویں ترمیم، میڈیا کو آزادی کا حق پیپلز پارٹی نے دیا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پورے پاکستان میں سندھ کے ہسپتالوں جیسے ہسپتال نہیں۔ سندھ کے ہسپتالوں میں دیگر صوبے اور ملکوں کے لوگ علاج کروا رہے ہیں۔ سائبر نائف سے نہ صرف پاکستان بلکہ ایران و افغانستان سے بھی لوگ آ کر علاج کروا رہے ہیں۔ یہ ساری چیزیں پاکستان پیپلز پارٹی کر رہی ہے اور یہ ہمارا فرض ہے۔

Watch Live Public News