پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے،13نومبر2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے،13نومبر2021
اپوزیشن بھان متی کا کنبہ،بلاول کوکیاپتہ کہ پاکستانی سیاست کیاہے، وزیراطلاعات فواد چودھری کی تنقید،کہا اپوزیشن تھکے ہوئے پہلوانوں کا ٹولہ ہے،اگران کے پاس انتخابی اصلاحات پرکوئی تجویزہےتوسامنےلائیں۔ پیپلزپارٹی اورپی ڈی ایم میں فاصلےکم ہونےلگے،بلاول بھٹو کی مولافضل الرحمٰن سے ملاقات،میڈیا سے گفتگو میں چئیرمین پیپلزپارٹی نےکہا کہ حکومت نےرات کےاندھیرے میں پارلیمنٹ کا مشترکا اجلاس موخرکیا،اپوزیشن نےمتحدہو کر حکومت کی سازشیں ناکام بنائیں،مولانا فضل الرحمٰن بولےجعلی اکثریت کو تسلیم نہیں کرتے،اپوزیشن مل کر حکمرانوں کو گھر بھیجے گی۔ اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک، پی ڈی ایم آج کراچی کےریگل چوک میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، مولانا فضل الرحمٰن سمیت دیگر قائدین شرکاء کا لہو گرمائیں گے۔ عالمی برادری افغانیوں کی مشکلات کم کرنےکےلئے منجمد اثاثے بحال کرے،افغانستان میں تعمیری اقدامات وقت کا تقاضاہیں،ٹرائیکا پلس کے وفد سے ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان کوانسانی بحران اور اقتصادی تباہی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے،حل کےلئے عالمی برادری کو آگے آناہوگا۔ پاکستان میں کورونا سے مزید 11اموات،24 گھنٹوں کے دوران231نئے کیس رپورٹ،مثبت کیسزکی شرح ایک فیصد سے بھی کم ہوگئی، ملک بھرمیں ایک ہزار119 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔