اسلام آباد ( پبلک نیوز) ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری کا جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز کا دورہ۔ ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف کی چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات۔ تفصیلات کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعاون بشمول دفاع و سلامتی اور انسداد دہشتگردی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ علاقائی صورتحال بالخصوص افغانستان کے حوالے سے بھی امور پر غور کیا گیا۔ پاک ایران عسکری قیادت کا عسکری سطح پر روابط کے فروغ پر غور کیا گیا۔ پاک ایران عسکری قیادت کے مطابق مشترکہ سرحدیں امن و دوستی کی سرحدیں ہونی چاہئیں۔ عسکری و اسٹریٹیجک تعاون کے حوالے سے قومی اور بین الاقوامی امور پر دونوں ممالک کے خیالات یکساں ہیں۔ ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف کا دورہ پاک ایران، عسکری، دفاعی اور سیکیورٹی تعلقات میں نئے دور کا آغاز ہے۔ جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز آمد پر ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف کو تینوں مسلح افواج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔