پاکستان کا کورونا فری شہر کونسا؟

پاکستان کا کورونا فری شہر کونسا؟
پنڈی بھٹیاں ( پبلک نیوز) پاکستان کے شہر میں تین ماہ کے دوران کورونا کا ایک کیس بھی سامنے نہیں آیا اس صدی کی سب سے بڑی آفت کو شکست دے کر زندگی کی رونقیں لوٹ آئیں۔ تفصیلات کے مطابق کارخانوں اور فیکٹریوں میں کام کرنے والوں کی تعداد جہاں آدھی رہ گئی تھی اب مزدوروں کی دوبارہ بھرتی شروع ہو چکی ہے۔ معاشرتی زندگی پر کورونا کے بہت اثرات مرتب ہوئے۔ دوسری جانب پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی آگئی ہے۔24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 21 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔ مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ تین چار فیصد رہی، مہلک وباء سے مزید 21 اموات، مجموعی تعداد 28 ہزار 173 ہو گئی، ملک بھر میں 2 ہزار 257 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔