پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی آگئی

پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی آگئی
لاہور ( پبلک نیوز) پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی،24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 21 نئے مریض رپورٹ،مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ تین چار فیصد رہی، مہلک وباء سے مزید 21 اموات، مجموعی تعداد 28 ہزار 173 ہوگئی، ملک بھر میں 2 ہزار 257 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 43 ہزار 578 ٹیسٹ کئے گئے، 1021 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی،ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 2.34 فیصد رہی۔ اب تک 12 لاکھ 60 ہزار 669 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ۔ مہلک وائرس نے مزید 21 زندگیاں نگل لیں، اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 173 ہوگئی۔ ملک بھر میں 41 ہزار 71 افراد کورونا کا شکار ہو کرگھروں اور ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، 2 ہزار 257 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 683 افراد صحت یاب بھی ہوئے، مہلک وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 91 ہزار 425 ہوگئی۔ کورونا سے بچاؤ کے لیے ویکسی نیشن کا عمل بھی جاری ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔