تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی گرفتار

تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی گرفتار
تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما اور سینیٹر اعظم سواتی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اعظم سواتی کووفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) سائبر کرائمز کی جانب سے رات گئے گرفتار کیا گیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو ان کے متنازعہ ٹوئٹس پر گرفتار کیا گیا ہے، اعظم سواتی پر اداروں کے خلاف بیان دینے اور لوگوں کواشتعال دلانےجیسےالزامات ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ اعظم سواتی کا نام ممنوعہ فنڈنگ کیس میں بھی شامل ہے اور وہ سائبر کرائم کے ایک کیس میں بھی زیر تفتیش رہے تاہم اب تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ انہیں کس کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ دوسری جانب اعظم سواتی کے اہل خانہ کی جانب سے وکلا سے رابطہ کیا گیا ہے اور گرفتاری کے بعد ان کو جس مقام پر لے جایا گیا ہے اس حوالے سے رابطے کیے جارہے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔