پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ فاشسٹ حکومت نے ایک بار پھر کسی بھی جمہوری تنقید پر عدم برداشت کا مظاہرہ کیا، سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری شرمناک اور قابل مذمت اقدام ہے، اعظم سواتی کی گرفتاری پر گہرے سائے منڈلا رہے ہیں۔سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری قابلِ مزمت ہے. ان کو فوری طور پر رہا کیا جائے
— Asad Umar (@Asad_Umar) October 13, 2022
وکیل بابراعوان کہتے ہیں کہ آج فاسشٹ حکومت نے ایک اور سینئر سینیٹر کو اٹھایا ہے، گرفتاری کے وقت اعظم سواتی کو کہا گیا ہم ایف آئی اے سے ہیں، سینیٹر سیف اللہ کو پہلے اور آج اعظم سواتی کو اٹھایا، کہیں ایسا نہ ہو کسی دن یہ معلوم ہو کہ چیئرمین بھی گمشدہ افراد کی فہرست میں چلے گئے، حکمران غیر ملکی کندھے استعمال کرتے ہوئے اقتدار میں آئے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ حکومت ساڑھے 7 کلو میٹر کی حدود پر ہے۔The fascist govt once again showed its intolerance for any democratic criticism & sent FIA to arrest Senator Azam Swati at 3.00 am early this morning from his Islamabad residence. Shameful & condemnable. Dark shadows hang over his arrest.
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) October 13, 2022