دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے کرکٹ مقابلے سے پہلے محکمہ موسمیات نے بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔ دنیا بھر کے شائقین کرکٹ کو پاک بھارت میچ کا انتظار ہے،بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ کرکٹ کی دنیا کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا میچ ہوگا۔تاہم دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے کرکٹ مقابلے سے پہلے محکمہ موسمیات نے بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ پاک بھارت میچ والے دن بارش کی محکمہ موسمیات کی رپورٹ نے لاکھوں فینز کو فکر میں مبتلا کردیا ہے۔ بھارتی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ احمد آباد میں بارش کے امکانات انتہائی کم ہیں ، احمد آباد ضلع کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔ ضلع احمد آباد میں بادلوں کا بھی بسیرا ہو گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بارش سے میچ کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔احمد آباد میں موسم گرم اور حبس زدہ رہنے کا بھی امکان ہے۔ واضح رہے کہ اگر بارش کی وجہ سے میچ مکمل نہیں ہوتا تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کل احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔