حکومت کا دسویں، بارہویں کے طلبہ کو پاس کرنے کا فیصلہ

حکومت کا دسویں، بارہویں کے طلبہ کو پاس کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد ( پبلک نیوز) کورونا وائرس کی وجہ سے امتحانات میں اچھی کارکردگی نہ دکھانے والے طلبہ و طالبات کے لیے اچھی خبر، حکومت نے دسویں اور بارہویں کلاس کے تمام طلبہ و طالبات کو پاس کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ختم ہو گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے دسویں اور بارہویں کلاس کے تمام طلبا کو پاس کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فیل ہونے والے طلبا کو رعایتی 33 نمبرز دے کر پاس کیا جائے گا۔ کورونا صورتحال کے باعث دوبارہ فوری امتحانات ممکن نہیں۔ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سال میں دو بار ہوں گے۔ امتحانات کو سپلیمنٹری امتحانات کا نام نہیں دیا جائے گا۔ آئندہ سال میٹرک امتحانات مئی جون میں ہوں گے۔ آئندہ سال نیا سیشن اگست سے شروع ہو گا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔