آرمی چیف کا کور ہیڈکوارٹرز کراچی کا دورہ

آرمی چیف کا کور ہیڈکوارٹرز کراچی کا دورہ
کراچی ( پبلک نیوز) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کور ہیڈکوارٹرز کراچی کا دورہ، آرمی چیف کو کراچی کور کی آپریشنل تیاریوں، تربیتی و انتظامی معاملات پر بریفنگ، سندھ میں داخلی سلامتی کی صورتحال بالخصوص پاک فوج اور رینجرز کی دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اعانت سے آگاہ کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق خطے میں حالیہ تبدیلوں کے تناظر میں آرمی چیف نے ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کے لئے چوکس رہنے کی ہدایت کی۔ آرمی چیف کو کراچی ٹرانفارمیشن پلان پر عملدرآمد کے لیے پاک فوج کی اعانت سے بھی آگاہ کیا گیا۔ کے ٹی پی کے اہم ترین منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے سول انتظامیہ کی اعانت پر آرمی چیف نے کراچی کور کو سراہا۔ آرمی چیف نے کراچی میں خاتون پاکستان گورنمنٹ گرلز اسکول کا بھی دورہ کیا۔ آرمی چیف نے اعلی تعلیمی معیار اور آرٹ سہولیات کی فراہمی پر اسکول انتظامیہ کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے پاک فوج، سندھ رینجرز، پولیس، اے این ایف اور اے ایس ایف شہدا کے اہلخانہ نے ملاقات کی۔ آرمی چیف نے شہدا کے اہلخانہ کے ساتھ وقت گزارا اور ان کی خیریت دریافت کی۔ آرمی چیف نے ہدایت کی شہدا کے اہلخانہ کی فلاح و بہبود کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں۔ کراچی آمد پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔