'عوام پیٹرول کی بچت کیلئے پیدل چلیں یا سائیکل پر سفر کریں '

'عوام پیٹرول کی بچت کیلئے پیدل چلیں یا سائیکل پر سفر کریں '
اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے عوام کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پیٹرول اور بجلی کی بچت کریں اور پیٹرول کی بچت کے لیے پیدل چلیں یا سائیکل پر سفر کریں۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پنجاب حکومت کو تبدیل کرنے کے حوالے سے ہوم ورک مکمل ہے اور اس میں اہم پیش رفت بھی ہوئی ہے،ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں تبدیلی سے سیاسی استحکام آئے گا۔ خواجہ آصف نے نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق کہا کہ نواز شریف حالات ٹھیک ہوں گے تو وطن واپس آئیں گے،ابھی نواز شریف وطن واپس نہیں آ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم کی وطن میں موجودگی سے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے حوصلوں میں اضافہ ہوگا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے ابھی کچھ طے نہیں ہوا،جب آرمی چیف کی تعیناتی کا وقت آئے گا تو سب سے پہلے ادارے سے اس کے بعد اتحادیوں سے مشاورت ہوگی پھر آرمی چیف کو تعینات کیا جائے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔