نگران وزیر اعلی پنجاب کا پنجاب بھر کے تھیٹرز فوری طور پر کھولنے کا حکم

نگران وزیر اعلی پنجاب کا پنجاب بھر کے تھیٹرز فوری طور پر کھولنے کا حکم
لاہور: نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے پنجاب بھر کے تھیٹرز فوری طور پر کھولنے کا حکم دے دیاہے۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں اہم اجلاس منعقدہوا، جس میں وزیراعلیٰ نے تھیٹرز کو فی الفور کھولنے کا حکم دیا۔ اجلاس میں 150برس پرانے ڈرامہ ایکٹ 1876میں مجوزہ ترامیم پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں صوبائی وزیراطلاعات و ثقافت عامرمیر نے وزیر اعلی محسن نقوی کو بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے چیک اینڈ بیلنس کوبرقرار رکھتے ہوئے تھیٹرز کو کھولنے کی اجازت دی او رہدایت کی کہ آرٹ اور کلچر کے فروغ پر فوکس کیا جائے۔ صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری اطلاعات و ثقافت، کمشنر لاہورڈویژن، ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈپٹی کمشنر لاہور نے اجلاس میں شرکت کی۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔