نسیم شاہ انجری کے باعث ایشیا کپ سے باہر

نسیم شاہ انجری کے باعث ایشیا کپ سے باہر
لاہور: ایشیاکپ میں پاکستان ٹیم کو دھچکہ، فاسٹ باؤلر نسیم شاہ انجری کی وجہ سے ایشیاکپ سے باہر ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ایشیاکپ کے باقی میچز کے لئے نسیم شاہ کی زمان خان اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی ) کا کہنا ہے کہ زمان خان نے آج ٹیم ہوٹل میں قومی ٹیم کے اسکواڈ کو جوائن کیا، زمان خان آج شام کو قومی ٹیم کے ساتھ ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گے۔ خیال رہے کہ نسیم شاہ بھارت کےخلاف میچ میں دائیں ہاتھ کے کندھے میں انجری کا شکار ہوگئے تھے۔ اس حوالے سے پی سی بی نے کہا ہے کہ نسیم شاہ پی سی بی میڈیکل پینل کی نگرانی میں ہیں۔حارث رؤف کی طبیعت میں بہتری آئی ہے۔ ڈاکٹر سہیل سلیم کا کہنا ہے کہ دونوں فاسٹ باؤلر پاکستان کا اثاثہ ہیں، میڈیکل پینل ورلڈکپ سے پہلے دونوں فاسٹ باؤلرز کی بہترین دیکھ بال کر رہاہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔