این اے 171 ضمنی الیکشن: پی پی کے طاہر رشیدالدین نے میدان مارلیا

این اے 171 ضمنی الیکشن: پی پی کے طاہر رشیدالدین نے میدان مارلیا
کیپشن: این اے 171 ضمنی الیکشن: پی پی کے طاہر رشیدالدین نے میدان مارلیا

ویب ڈیسک: این اے 171 میں غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے طاہر رشیدالدین نے میدان مار لیا۔

تفصیلات کے مطابق این اے 171 کے ضمنی الیکشن کے تمام 301 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلزپارٹی کے طاہر رشیدالدین 116429 ووٹ لیکر جیت گئے، پی ٹی آئی کے حسان مصطفیٰ 58251 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

ضمنی الیکشن کے دوران ٹرن آؤٹ تقریباً 65 سے 70 فیصد رہا، ضمنی الیکشن کے دوران کئی پولنگ سٹیشنز پر بدنظمی کے واقعات بھی ہوئے۔

واضح رہے کہ نشست پی ٹی آئی کے ممتاز مصطفیٰ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

Watch Live Public News