ویرات کوہلی نے بابر اعظم کو کیا مشورہ دیا؟

ویرات کوہلی نے بابر اعظم کو کیا مشورہ دیا؟

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون بیٹسمین بننے پر بابراعظم کا ساتھی کرکٹر امام الحق کو خصوصی انٹرویو۔ بابر اعظم نے کہا نمبر ون رینکنگ حاصل کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، بیٹنگ میں بہتری لانے کے لیے ہمیشہ انضمام الحق اور محمد یوسف جیسے کھلاڑیوں سے رہنمائی لیتا ہوں، گیند کو لیٹ کھیلنا کین ولیمسن سے سیکھا، ویرات کوہلی نے نیٹ سیشنز میں میچ سینیرئیو کی پریکٹس کا مشورہ دیا۔

بابراعظم نے مزید کہا نیٹ سیشن میں اچھی بیٹنگ نہ ہو سکے تو سارا دن برا گزرتا ہے، اس سفر میں میرے والدین اور ساتھی کرکٹرز نے بہت ساتھ دیا۔

یاد رہے کہ بابر اعظم نے آئی سی سی رینکنگ میں ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔ پاکستان کرکٹ کے لئے 18 سال بعد بڑا اعزاز، قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم دنیا کے نمبر ون بلے باز بن گئے۔ آئی سی سی کی کرکٹ رینکنگ کے مطابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی پانچ سال بعد دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ بابر اعظم 865 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ ویرات کوہلی 857 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔ بابر اعظم کی اس اہم کامیابی پر دنیا بھر میں انکے مداح انہیں مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔

بابراعظم یہ اعزاز حاصل کرنے والے چوتھے پاکستانی بیٹسمین ہیں۔ اس سے قبل ظہیر عباس، جاوید میانداد اور محمد یوسف آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون بن چکے ہیں۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔