’’ قانون امیر اور غریب کے لئے الگ، الگ نہیں ہوسکتا ‘‘

’’ قانون امیر اور غریب کے لئے الگ، الگ نہیں ہوسکتا ‘‘

سرگودھا میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی کابینہ میں دو 3 تبدیلیاں کچھ روز میں ہو جائیں گی۔

صحافی نے وزیراعظم سے جہانگیر خان ترین سے متعلق بھی سوال کیا، جس پر انہوں نے کہا سوا سال میں اچانک چینی کی قیمت 26 روپے بڑھ گئی، میں کیا کرتا انہوں نے کارٹیل بنا کر عوام کو لوٹا ہے، سب کی بات سننے کے لیے تیار ہوں۔

وزیراعظم نے کہا یہ نہیں ہو سکتا غریب کے لیے قانون اور، امیر کے لیے اور ہو، 60، 70 شوگر ملز کی جیبوں میں 140 ارب روپے گئے، کسی کو تحفظات ہو تو بات کر سکتا ہوں، جن لوگوں نے اربوں کی کرپشن کی ان کے شواہد موجود تھے، معاشرہ سزا نہیں دے گا تو کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔