پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹیویسٹس کو ہراساں کرنے کا معاملہ عدالت پہنچ گیا

پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹیویسٹس کو ہراساں کرنے کا معاملہ عدالت پہنچ گیا
اسلام آباد: ( پبلک نیوز) سوشل میڈیا ایکٹیویسٹس کو ہراساں کرنے کے معاملے پر تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما علی نواز اعوان نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے اس معاملے نوٹس لینے کی استدعا کرتے ہوئے درخواست دائر کر دی ہے۔ اس درخواست میں سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد پولیس، آئی جی پنجاب، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی ایف آئی اے سائبر ونگ فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹیویسٹس کے گھروں پر غیر قانونی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ file:///C:/Users/SMD-09/Desktop/PTI%20Petition.pdf اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کے گھروں پر چھاپے مار کر ان کی فیملیز کو بھی ہراساں کیا جا رہا ہے۔ پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹیویسٹس کے خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ درخواست کے متن کے مطابق حکمران جماعت کی ایما پر کارکنان کے خلاف کارروائیاں شروع کی گئی ہیں۔ عدالت سے استدعا ہے کہ پارٹی کارکنوں کو غیر قانونی طور پر ہراساں کرنے سے روکا جائے۔ سیاسی بنیادوں پر چادر اور چار دیواری پامال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا جائے۔ ایف آئی اے اور پولیس کی کارروائیوں کو عدالتی فیصلوں کے تناظر میں غیر قانونی طور دیا جائے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔