عمران خان منحرف اراکین اسمبلی کی نااہلی کیلئے متحرک

عمران خان منحرف اراکین اسمبلی کی نااہلی کیلئے متحرک
اسلام آباد: ( پبلک نیوز) سابق وزیراعظم عمران خان نے منحرف اراکین کی تاحیات نااہلی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ تاحیات نااہلی کیلئے آرٹیکل 184 تین کی آئینی درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست میں الیکشن کمیشن، سپیکر قومی اسمبلی، سیکریٹری قانون اور سیکریٹری کابینہ کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ قرار دیا جائے کہ منحرف اراکین کی نااہلی تاحیات ہوگی۔ عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ جو بھی رکن پارٹی کو چھوڑنا چاہتا ہے، وہ پہلے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے۔ پارٹی سے منحرف ہونے والے اراکین صادق اور امین نہیں رہتے۔ متن کے مطابق سپریم کورٹ اپنے فیصلوں میں انحراف کو ناسور قرار دے چکی ہے۔ منحرف ارکان کا ڈالا گیا ووٹ گنتی میں شمار نہیں ہونا چاہیے۔ منحرف ارکان کا ڈالا گیا ووٹ متنازعہ تصور کیا جائے۔ درخواست کے مطابق کوئی وجہ نہیں کہ منحرف ارکان کی نااہلی تاحیات قرار نہ دی جائے۔ عمران خان نے یہ درخواست ڈاکٹر بابر اعوان کے ذریعے دائر کرائی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔