پنجاب بھر کے قیدیوں کو ویڈیو کال کی سہولت دینے کا فیصلہ

پنجاب بھر کے قیدیوں کو ویڈیو کال کی سہولت دینے کا فیصلہ
لاہور: لاہورسمیت پنجاب بھرکےقیدیوں کوویڈیوکال کی سہولت دینےکافیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قیدی ہفتہ وار 1 دفعہ 15منٹ عزیز و اقارب کو ویڈیو کال کرسکیں گے۔ آئی جی جیل فاروق نذیر کا کہنا ہے کہ پنجاب کی تمام جیلوں میں بھی سسٹم شروع کردیاجائےگا، سافٹ ویئرپی آئی ٹی بی کےتعاون سےتیارکیاجارہاہے، جیلوں میں ویڈیوکالزکیلئےصرف فون سیٹ کی تنصیب درکارہوگی۔ فاروق نذیر نے کہا ہے کہ قیدی اپنےخونی رشتوں کے5وٹس ایپ نمبرجیل حکام کو فراہم کرینگے، قیدی بیرون ملک مقیم رشتہ داروں سے بھی ویڈیو کال کرسکیں گے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔