پنجاب حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا

پنجاب حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا
لاہور: پنجاب کی نگران حکومت نے بھی عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے بھی عید کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا گیا ہے۔ نگران حکومت پنجاب کے جاری علامیے کے مطابق عید پر 5 روز کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے، وفاق کی طرح پنجاب میں بھی 21 سے 25 اپریل تک عید کی تعطیلات ہوں گی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے بھی عید الفطر پر 21 اپریل سے 25 اپریل تک چھٹیوں کا اعلان کیا تھا۔ دوسری جانب مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت 20 اپریل کو اسلام آباد میں ہوگا ، اجلاس میں شوال کے چاند کی رویت سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، محکمہ موسمیات اوراسپارکو کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔ خیال رہے کہ پاکستان میں رویت ہلال ریسرچ کونسل کی جانب سے ملک میں شوال کے چاند کی رویت سے متعلق پیشن گوئی کی گئی ہے۔ رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکریٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کا کہنا ہے کہ شوال کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعرات 20 اپریل کی شام ہوگا تاہم اس شام عید کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے، لہذاعید الفطر 30روزے مکمل ہونے کے بعد ہفتہ 22 اپریل 2023ء کو منائی جائے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔