ایران اسرائیل کشیدگی :  امریکا دور رہے، روس نے خبردار کردیا

ایران اسرائیل کشیدگی :  امریکا دور رہے، روس نے خبردار کردیا

(ویب ڈیسک ) روسی صدر نے بائیڈن کو دھمکی دی ہے کہ وہ ایران اور اسرائیل کشیدگی میں مداخلت نہ کریں۔اگر جوبائیڈن نے اسرائیل کو حمایت کی تو  ہم چپ نہیں بیٹھیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق   روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایران اور اسرائیل کشیدگی میں مداخلت نہ کرے۔ 

پیوٹن  کی یہ دھمکی ایسے وقت میں سامنے آئی جب امریکا نے کہا کہ اس نے ایران کی طرف سے اسرائیل کی جانب لانچ کیے گئے کچھ ڈرون مار گرائے ہیں۔ 

روسی صدر نے کہا کہ اگر بائیڈن اسرائیل کی حمایت کرتا ہے تو ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

واضح رہے کہ ایران نے دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر  حملے کا جواب دیتے ہوئے اسرائیل پر 200کے قریب ڈرون اور میزائل داغ دیے  ہیں۔

ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران نے اسرائیلی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا، گولان کی پہاڑیوں اور شام کے قریب اسرائیلی فوجی ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ تہران اسرائیل میں 50 فیصد اہداف کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہا، اسرائیلی فضائی اڈے کو خیبر میزائلوں سے ٹارگٹ کیا گیا۔

Watch Live Public News