اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہلی بین الاقوامی پرواز لینڈ کر گئی

اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہلی بین الاقوامی پرواز لینڈ کر گئی
اسلام آباد: اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہلی بین الاقوامی پرواز لینڈ کر گئی۔ تفصیلات کے مطابق پہلی بین الاقوامی پرواز دبئی سے اسکردو پہنچی، اسکردو پہنچنے پر فلائیٹ کو واٹر کینن سیلوٹ پیش کیا گیا۔ سطح سمندر سے 7500 فٹ بلندی پر ہونے کی وجہ سے اسکردو ایئرپورٹ کو منفرد مقام حاصل ہے،ا سکردو ایئرپورٹ پر بین الاقوامی پرواز کی آمد خطے کے لیے سفری رسائی کو بہتر بنانے میں ایک اہم پیش رفت ہے ۔ ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی پروازوں سے نہ صرف سیاحوں اور مسافروں کو فائدہ پہنچے گا بلکہ مقامی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔