ویب ڈیسک: بھارت میں ساتویں کلاس کے ایک طالب علم نے چھٹی کے لیے ایسی درخواست لکھی جسے پڑھ کر لوگ اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ سکے۔
کلاس 7 کے طالب علم کی انوکھی ایماندارانہ چھٹی کی درخواست نے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق راکیش نامی طالب علم نے درخواست میں سیدھا سادھا پن اپناتے ہوئے چھٹی کیلئے ایپلیکیشن تحریر کی۔
طالب علم نے تحریر کردہ درخواست میں دوٹوک انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ ’پیاری میڈم، میں نہیں آؤں گا، نہیں آؤں گا، نہیں آؤں گا، شکریہ آؤں گا ہی نہیں میں۔‘
ایپلی کیشن کی تصویر کو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کیا گیا، جس میں صارفین نے طالب علم کے سیدھے سادھے انداز کی تعریف کی اور کئی افراد کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔ اس پوسٹ پر طالب علم کی ایمانداری اور مزاح کو سراہتے ہوئے مختلف تبصرے کیے گئے۔