قومی ہیرو کے 5 نئے ریکارڈ، اکیڈمی بنانا چاہتا ہوں: ارشد ندیم

قومی ہیرو کے 5 نئے ریکارڈ، اکیڈمی بنانا چاہتا ہوں: ارشد ندیم
کیپشن: Arshad Nadeem
سورس: web desk

ویب ڈیسک: پیرس اولمپکس 2024ء میں 40 سال بعد پاکستان کو گولڈ میڈل جتوانے والے قومی جیولین تھروور ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ مختلف ایونٹس میں پانچ گولڈ میڈلز جیتے، تمام میں نیا ریکارڈ بنایا۔

نجی نیوز چینل کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے کہا کہ یوتھ فیسٹول 2012 میں پہلا ایونٹ کھیلا، والدین اور پورے پاکستان کی دعاؤں سے کامیابی ملی، کوچ فیاض حسین بخاری نے میری زبردست ٹریننگ کروائی، کامن ویلتھ گیمز کا ریکارڈ میں توڑ چکا ہوں، اب تک میں نے پانچ گولڈ میڈلز جیتے ہیں۔

ارشد ندیم نے بتایا کہ جولائی 24 کو میری فلائٹ تھی 21 جولائی کو میری انجری ہوئی، انجری سے متعلق کسی کو نہیں بتایا، پیرس جا کر گھر والوں کو انجری سے متعلق بتایا، وارم اپ کے دوران تھرو کی تو اسی وقت بہت اچھا احساس ہوا،پیرس اولمپکس میں جانے سے پہلے وزیراعظم نے میری حوصلہ افزائی کی،انہوں نے کہا کہ جیولین تقریباً 7 سے آٹھ لاکھ تک ملتا ہے۔

ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ ورلڈ ریکارڈ 98 میٹرز سے زیادہ کا ہے، دنیا بھر کے کوچز کا خیال ہے کہ میں اسے بریک کر سکتا ہوں، میرے پاس اگر 15 سے 20 جیولین ہوں تو نوجوانوں کو بھی ٹریننگ دوں گا، گاؤں میں اپنی زمین پر اکیڈمی بنانا چاہتا ہوں، اپنی اکیڈمی گاؤں میں بنانا چاہتا ہوں،اپنی گاڑی کی نمبر پلیٹ 92.97 دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی تھی۔

پاکستانی جیولین تھروور نے یہ بھی کہا کہ مجھے امید ہے کہ بہت سارے نوجوان جیولین تھرو کی طرف آئیں گے،بھارتی ایتھلیٹ کے ساتھ اپنی دوستی پر ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ نیرج چوپڑا کے ساتھ دوستی 2016 میں ہوئی تھی، کرکٹرز بھی ہمارے ہیرو ہیں، وہ بھی محنت کریں۔

Watch Live Public News