ٹک ٹاکر عائشہ اکرم ٹریفک حادثے میں شدید زخمی

ٹک ٹاکر عائشہ اکرم ٹریفک حادثے میں شدید زخمی

پبلک نیوز: شاہدرہ ٹول پلازہ کے قریب ٹک ٹاکر عائشہ اکرم ٹریفک حادثے میں زخمی، عائشہ کی ناک کی ہڈی فریکچر، جسم پر چوٹیں آئیں۔

حادثہ یا قتل کی سازش، گریٹر اقبال پارک کی متاثرہ عائشہ اکرم ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گئیں۔ ناک کی ہڈی فریکچرہونے کے ساتھ ساتھ جسم پر شدید چوٹیں آئیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ عائشہ اکرم کو بے ہوشی کی حالت میں مقامی ہسپتال پہنچایا گیا، شاہدرہ کے علاقے ٹول پلازہ کے قریب کار نے پہلے روکنے کی کوشش کی، بعد ازاں ایک تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے ٹکر مار دی۔

عائشہ اکرم کے ساتھ موجود محافظوں نے ملزم کو پکڑنے کی کوشش کی، مگر ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔واضح رہے کہ گریٹر اقبال پارک ہراسگی واقعہ 14 اگست کو پیش آیا تھا، جب پارک میں موجود سینکڑوں افراد نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کو بدترین جنسی ہراسگی کا نشانہ بنا ڈالا تھا، سرعام متاثرہ خاتون کے کپڑے تک پھاڑ دیے گئے تھے۔

بعد ازاں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ہراسگی واقعے میں ملوث درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔تاہم اس واقعے میں نیا موڑ اس وقت آیا جب عائشہ اکرم نے اپنے ساتھی ریمبو پر الزامات لگائے اور کہا کہ وہ اسے بلیک میل کرتا تھا۔گریٹر اقبال پارک بھی وہی لے گیا تھا۔08 اکتوبر 2021ء کو ریمبو کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ ریمبو سمیت کل 8 افراد کی گرفتاری کی تصدیق کی گئی۔

ملزمان کی تفتیش سی آئی اے پولیس کے سپرد کر دی گئی، ملزمان کو تھانہ لاری اڈہ سے سی آئی منتقل کر دیا گیا۔ اس سے قبل عائشہ اکرم نے انوسٹی گیشن پولیس کو تحریری بیان جمع کروایا تھا جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ گریٹر اقبال پارک جانے کا منصوبہ ریمبو نے ہی بنایا تھا ۔ ریمبو نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ میری نازیبا ویڈیوز بنارکھی ہیں ۔ ویڈیوز کی وجہ سے ریمبو مجھے بلیک میل کرتا رہا ۔ ریمبو مجھے بلیک میل کرکے 10لاکھ روپے لے چکا ہے ، میں اپنی تنخواہ میں سے آدھے پیسے ریمبو کو دیتی تھی ۔ ریمبو اپنے ساتھی بادشاہ کے ساتھ مل کر ٹک ٹاک گینگ چلاتا ہے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔