معروف ٹک ٹاکر جوڑی فاطمہ اور شبر میں علیحدگی سے متعلق افواہیں زیرِ گردش

معروف ٹک ٹاکر جوڑی فاطمہ اور شبر میں علیحدگی سے متعلق افواہیں زیرِ گردش

ویب ڈیسک: پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر سیدہ فاطمہ بتول اور اُن کے شوہر شبر عباس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام سے ایک دوسرے کو اَن فالو کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر معروف جوڑی فاطمہ جعفری اور شبر عباس میں علیحدگی سے متعلق افواہیں زیرِ گردش ہیں اور اِن افواہوں کی بڑی وجہ اس جوڑی کا ایک دوسرے کو انسٹاگرام سے اَن فالو کرنا ہے۔ 

اس کے علاوہ یہ  جوڑی اداسی میں ڈوبی ہوئی اسٹوریز کو بھی شیئر کر رہی ہے جس وجہ سے علیحدگی کی باتیں زور پکڑ رہی ہیں۔

شبر عباس نے اپنے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی ہے جس میں لکھا ہے کہ ’دنیا کی سب سے بدترین جیل وہ گھر ہے جس میں سکون نہیں، لہٰذا کسی کو شادی یا محبت کے لیے چننے سے قبل اچھی طرح سوچ لیں۔‘

جبکہ دوسری جانب فاطمہ جعفری نے بھی ایک اسٹوری شیئر کی کہ  جس میں انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کچھ اسطرح کیا کہ’دنیا کے بھکاریوں میں سب سے زیادہ ہمدردی کے قابل وہ بھکاری ہے جس نے محبت کی بھیک مانگی اور دھتکار دیا گیا۔‘

واضح رہے کہ معروف ٹک ٹاکر فاطمہ اور شبر کے ہاں رواں سال مارچ کی 29 تاریخ کو پہلی اولاد، بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کی خوشخبری کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک مشترکا پوسٹ کے ذریعے کیا تھا۔

Watch Live Public News