ویب ڈیسک: پاکستانی اداکار بلال عباس خان کافی عرصے بعد دولہا کے روپ میں نظر آئے تو ان کی تصاویر دیکھ کر کئی مداح پہلی نظر میں ان کی حقیقی شادی سمجھ بیٹھے۔
بلال عباس معروف فیشن برانڈ ’ریپبلک بائے عمر فاروق‘ کے نئے نکاح فوٹو شوٹ میں دولہا بنے ہیں۔ شوٹ میں انہوں نے سفید اور سلور ورک والی شیروانی پہن رکھی ہے، جبکہ ان کے ساتھ ماڈل عروسی لباس میں نظر آرہی ہیں۔
مسجد میں ہونے والے اس فوٹو شوٹ کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جس کے بعد مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
تاہم بلال عباس نے شادی نہیں کی، ان کا دولہا روپ محض فیشن فوٹو شوٹ کا حصہ ہے۔
واضح رہے کہ ’عشق مرشد‘، ’پیار کے صدقے‘ اور ’کچھ ان کہی‘ جیسے مقبول ڈراموں میں اداکاری کرنے والے بلال عباس گزشتہ کچھ عرصے سے ٹی وی اسکرین اور شوبز سرگرمیوں میں کم دکھائی دے رہے ہیں۔