اسپیکر قومی اسمبلی کو استعفے منظور کرنیکا حکم دیں تو کیا پی ٹی آئی تیار ہے؟، سپریم کورٹ

اسپیکر قومی اسمبلی کو استعفے منظور کرنیکا حکم دیں تو کیا پی ٹی آئی تیار ہے؟، سپریم کورٹ
اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب ترامیم کیس میں عمران خان کے وکیل سے استفسار کیا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو استعفے منظور کرنے کا حکم دیں تو کیا پی ٹی آئی تیار ہے؟۔ عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ عدالت ایسا حکم جاری کرتی ہے تو اس کیلئے مکمل تیار ہیں،انہوں نے کہا کہ اسپیکر سیاسی حکمت عملی کے تحت استعفے منظور نہیں کر رہے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ زبانی باتیں نہ کریں، اسمبلی نہیں پسند تو سیٹیں بھی چھوڑیں۔جس پر خواجہ حارث بولے ہم تو روزانہ انتخابات کا مطالبہ کر رہے ہیں اور کیا کریں؟ مزید کہا کہ سیاسی سوالات کا قانونی جواب نہیں دیا جا سکتا۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ سیاسی معاملے پر عدالت کو تبصرہ نہیں کرنا چاہیے، غلط کو غلط اسی وقت کہا جا سکتا ہے جب وہاں خود موجود ہوں، اسمبلی جانا یا نہ جانا پی ٹی آئی کا سیاسی فیصلہ ہے، اداروں کو فعال کرنا ہو گا، بڑی سیاسی جماعت اسمبلی سے باہر ہو تو وہ فعال کیسے ہو گی یہ بھی سوال ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا عوام اعتماد کر کے اسمبلی میں بھیجتے ہیں، اراکین اسمبلی کو آواز ایوان میں اٹھانی چاہیے۔ نیب ترامیم کے خلاف کیس میں عمران خان کے وکیل نے دلائل مکمل کر لیے ہیں ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔