برطانیہ کا ’انتہا پسند سیٹلرز ‘ کے داخلے پر پابندی کا اعلان

برطانیہ کا ’انتہا پسند سیٹلرز ‘ کے داخلے پر پابندی کا اعلان
لندن : برطانیہ نے ’انتہا پسند سیٹلرز‘ کے داخلے پر پابندی کا اعلان کر دیا۔ سیکریٹری خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ برطانیہ پرتشدد اسرائیلی سیٹلرز کے برطانیہ میں داخلے پر پابندی لگا رہا ہے "اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ ہمارا ملک ان خوفناک کارروائیوں کے مرتکب لوگوں کا گھر نہ بن سکے"۔ انہوں نے ایکس پر بیان میں کہا کہ " اسرائیل کو آباد کاروں کے تشدد کو روکنے اور مجرموں کو جوابدہ ٹھہرانے کے لیے سخت کارروائی کرنی چاہیے۔" خیال رہے کہ امریکہ نے بھی رواں ماہ کے شروع میں اسی طرح کی ویزا پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں 7 اکتوبر سے اب تک 280 سے زائد فلسطینی آباد کاروں یا اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید ہوچکے ہیں ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔