ویب ڈیسک: آبادی میں اضافے ، کووڈ 19 اور دیگر مسائل کی وجہ سے جاپان بھر میں عوامی مقامات پرفون بوتھ کی مانند دفتری بیٹھکوں کی ضرورت بڑھی اور اب یہ کئی مقامات پر عام نظر اآتے ہیں۔ انہیں ’ٹیلی کیوبس‘ کا نام دیا گیا ہے۔
اگرچہ' ٹیلی کیوبس ' کا آغاز 2019 میں ہی ہوگیا تھا۔ سب سے پہلے عوامی مقامات، ٹرین سٹیشنز اور خود ٹرینوں کے اندرایسی سہولیات شروع کی گئیں۔ اس طرح دفتر سے دور رہ کر کام کرنے والوں نے استفادہ کیا۔ کافی اور چائے خانوں میں بھی ایسی جگہیں دیکھی گئیں اور اس کے بعد کورونا وبا آگئی جس کے بعد ٹیلی کیوبس کی طلب اور بڑھنے لگی۔
اب بڑے شاپنگ مراکز میں بھی یہ بوتھ موجود ہیں۔ مکمل طورپر بیرونی شوروغل سے محفوظ ایک بوتھ دو میٹر بلند اور ایک میٹر چوڑا ہے۔ اس میں ایک پی سی، پاور کیبل، فون چارجر کیبل اور ویڈیوکانفرنسنگ سافٹ ویئر موجود ہے۔ایک ایپ کے ذریعے بھی قریبی ٹیلی کیوب بک کرایا جاسکتا ہ.ہے۔ جس میں ایک منٹ کے لیے دو ڈالر 37 سینٹ کے برابر رقم ادا کرنے ہوتے ہیں.
اس کے علاوہ ایک سے زائد افراد کے بیٹھنے کی بھی گنجائش موجود ہے۔ اس طرح بہت کم کرائے پر کوئی بھی عارضی دفتر استعمال کرسکتا ہے۔ جاپان میں عمارتوں پر کرائے کے لیے دفاتر بہت مہنگے ہیں اور اسی بنا پر عوام الناس ٹیلی کیوبس کا رخ کررہے ہیں۔