کراچی: انٹربینک میں ڈالرکا ریٹ 2 روپے 10 پیسے اور اپن مارکیٹ میں 2 روپے سستا ہوگیا ہے ۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 268 روپے 34 پیسے پر بند ہوا ہے ۔ گذشتہ روز انٹربینک میں امریکی ڈالر کا ریٹ 269 روپے 44 پیسے تھا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 2 روپے کم ہوکر 271 روپے ہے ۔