ویب ڈیسک:(سلیمان چودھری) ڈرگ ریگولیٹر ی اتھارٹی آف پا کستان نے وٹامنز کے استعمال کے حوالے سے نیا فیصلہ لاگو کر دیا،نئے فیصلے کے تحت مریضوں کو ملٹی وٹامنز ادویات ڈاکٹری نسخے میں لکھنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق ڈریپ نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کوبھی فزیشن اور ڈینٹل سرجنز کے اس پابندی بارے آگاہ کر دیا ہے۔
ڈریپ نے مراسلے میں لکھا کہ پی ایم ڈی سی اس حوالے سے اپنے قوانین میں بھی ترامیم کرائے،ڈریپ نے تمام صوبائی محکمہ صحت کو وٹامنز کی فروخت سے بھی روک دیا ہے،ملک بھر سے میڈٰکل سٹورز اور فارمیسز وٹامنز اور ملٹی وٹامنز کے فروخت نہیں کر سکتے۔
ڈریپ نے مراسلے میں لکھا کہ تمام صوبائی حکومتیں اس حوالے سے اپنے اپنے رولز میں ضروری ترامیم بھی کروائیں،تمام صوبوں کے ہیلتھ کئیر کمیشن ڈاکٹروں کے کوڈ اف پریکٹس ہر عمل درآمد کروائیں۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اف پاکستان وٹامنز اور ملٹی وٹامنز کو رجسٹرڈ کرائے گی۔