پنجاب حکومت کا اسپتالوں میں ایکسرے ڈیپارٹمنٹ ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا اسپتالوں میں ایکسرے ڈیپارٹمنٹ ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ
کیپشن: Punjab government's decision to contract x-ray department in hospitals

ویب ڈیسک: پنجاب حکومت نے ٹیچنگ ہسپتالوں میں ریڈیالوجی کے شعبے کو ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ ایم آر آئی اور سٹی سکین کے بعد دیگر ٹیسٹوں کی سروسز بھی آؤٹ سورس کی جائیں گی۔ 

تفصیلات کے مطابق کلر ڈوپلر، ایکو کارڈیوگرافی، ڈیجیٹل ایکسرے، ڈیجیٹل ایکسرے موبائل بھی آؤٹ سورسنگ کے ذریعے لگائے جائیں گے۔ سی آرم مشین، ڈیجیٹل فلوروسکوپی، ڈیجیٹکل میموگرافی اور ڈیجیٹل او پی جی ایکسرے مشین اب پرائیویٹ فرمز لگائیں گی۔

بتایا گیا ہے کہ ٹیچنگ ہسپتالوں میں 210 مشینیں نجی شعبوں کو ٹھیکے پر لگانے کا کام دیا جائے گا۔

Watch Live Public News