ویب ڈیسک :امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل رواں ماہ نئی پراڈکٹ لانچ کرنے جا رہی ہے۔ نئے ایپل فون میں متعدد تبدیلیوں کا امکان ہے۔
ایپل کے سی ای او ٹم کوک نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر پوسٹ کرتے ہوئے 19 فروری کو ’ایپل لانچ‘ کا اعلان کیا۔اپنی پوسٹ میں ٹم کوک نے لکھا کہ ’ایپل فیملی کے نئے ممبر کے لیے تیار ہوجائیں۔
پوسٹ میں ایک ’ایپل لانچ‘ کا ہیش ٹیگ شامل ہے، ساتھ ایک مختصر ویڈیو جس میں دائرے کے اندر ایک متحرک ایپل لوگو بھی موجود ہے۔ اس کے علاوہ کوئی اور تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
اس سے قبل بلومبرگ کے صحافی مارک گرمین نے دعویٰ کیا تھا کہ آئی فون ایس ای فورتھ جنریشن کا اعلان اس ہفتے کیا جائے گا، بعد میں انہوں نے اپنا بیان بدلتے ہوئے کہا کہ نیا پراڈکٹ اگلے ہفتے لانچ ہوگا۔
مارک گرمین کے مطابق اس حوالے سے ایپل کی طرف سے کوئی تاخیر نہیں کی گئی بلکہ یہ کمپنی کے پلان کا حصہ تھا۔
تاہم قوی امکان ہے کہ ایپل کی جانب سے نیا بجٹ آئی فون ایس سی لانچ کیا جائے گا۔
اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ یہ آئی فون ایس ای کی چوتھی جنریشن ہے اور امکان ہے کہ اس کا نام بالکل مختلف ہو سکتا ہے، جیسے کہ آئی فون 16E جو کہ آئی فون 16 سیریز کا ہی حصہ ہو سکتا ہے۔ پیسیفک وقت کے مطابق صبح 10 بجے، مشرقی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے یا برطانیہ کے وقت کے مطابق شام 6 بجے ’ایپل لانچ‘ منعقد ہوگا۔
اس لانچ میں صارفین دیکھیں گے کہ نیا آئی فون کیسا دکھتا ہے، اس کا نام اور قیمت کیا ہے۔
یقینی طور پر اس کا اعلان ایپل کی نیوز روم سائٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے ہوگا۔
ایپل سے توقع ہے کہ وہ آئی فون ایس ای 4 کو ایک پروسیسر کے ساتھ متعارف کرائے گا، جو کہ اے 18 چپ کی طرح طاقتور ہے۔ اس کے 8 جی بی ریم سے لیس ہونے کی بھی توقع ہے جو ایپل انٹیلی جنس فیچرز کو سپورٹ کرے گی۔
آئی فون ایس ای 4 کی تین دیگر ہارڈ ویئر تبدیلیوں کے ساتھ آمد ہو سکتی ہے۔ ایپل اس فون کو آئی فون 14 جیسی باڈی سے لیس کر سکتا ہے جس کا مطلب ہے کہ اس میں 6.1 انچ کی او ایل ای ڈی سکرین ہو سکتی ہے۔ جیسچرز پر مبنی نیویگیشن اور فیس آئی ڈی کے بدلے ہوم بٹن اور ٹچ آئی ڈی کو بھی ہٹائے جانے کا امکان ہے۔

کیپشن: i phone 16 variant date disclosed
سورس: google