سائبیریا: سڑک کنارے پڑی نوزائیدہ بچی کو اللہ نے بچا لیا

سائبیریا: سڑک کنارے پڑی نوزائیدہ بچی کو اللہ نے بچا لیا
ماسکو: (ویب ڈیسک) دنیا کے سب سے ٹھنڈے علاقے سائبیریا کی سڑک پر کوئی نامعلوم شخص ایک نوزائیدہ بچی کو چھوڑ گیا تھا۔ اطلاع ملتے ہی اسے ہسپتال پہنچایا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس نوزائیدہ بچی کو ایک ڈبے میں ڈال کر سائبیریا کی طوفانی ٹھنڈ میں لاوارث چھوڑ دیا گیا تھا۔ گائوں کے بچوں کا اس سڑک سے گزر ہوا تو انہوں نے ڈبے کو کھول کر دیکھا تو ان کی پھٹی کی پھٹی رہ گئیں کہ اس میں ایک زندہ سلامت بچی کو رکھا گیا تھا۔ https://twitter.com/BBCWorld/status/1481262715314257925?s=20 بچوں نے فوری طور اسے اٹھایا اور گھر لے گئے جہاں سے فوری طور پر اس نوزائیدہ بچی کو ہسپتال پہنچایا گیا۔ ڈاکٹروں کی بروقت طبی امداد اور اللہ کی رحمت سے یہ بچی اب بالکل ٹھیک ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اتنے شدید ٹھنڈے موسم میں اس بچی کا زندہ بچ جانا کسی معجزے سے کم نہ ہے۔ تاہم بچی اب ٹھیک ہے لیکن ابھی اسے ہسپتال میں ہی رکھا گیا ہے۔ اس کی مکمل دیکھ بھال جا رہی ہے۔ بچی کو ہسپتال لے جانے والے جوڑے نے اسے گود لینے کی خواہش ظاہر کیا ہے۔ تاہم اس کے لئے انہیں بچی کے رشتہ داروں کے ملنے تک انتظار کرنا ہوگا۔ اس نوزائیدہ بچی کو گود لینے کے خواہشمند سائبیرین شہری دمتری لیٹوینوف کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ میرا بیٹا اور اس کا دوست آرتھو ڈوکس کرسمس کے دن سیر کے لئے باہر گئے تھے جہاں انھیں ایک ڈبے میں یہ بچی پڑی ملی۔ ادھر پولیس کے کا کہنا ہے بچی کے والدین کی تلاش کا عمل شروع کردیا گیا ہے، جس نے بھی یہ انسانیت سوز ظلم کیا ہے، اس پر اقدام قتل کا کیس درج کیا جائے گا۔

Watch Live Public News