اس سے قبل وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ایک ٹوئٹ میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ آصف اور رانا ثناء اللہ کی تصاویر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا توں شاکر آپ سیانا ایں۔۔ ساڈے چہرے پڑہ حالات نہ پچھ:) ان کا کہنا تھا کہ پارلیمان میں اپوزیشن کو ایک بار پھر شکست، انشاللہ 2023 کے انتخابات میں یہ چہرے پارلیمان سے مکمل باہر ہوں گے. نون لیگ کا اور زرداری گروپ کا 2023 کا انتخاب آخری انتخاب ثابت ہونا ہے.اساں اجڑے لوگ مقدراں دے
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) January 14, 2022
ویران نصیب دا حال نہ پچھ
توں شاکر آپ سیانا ایں
ساڈا چہرا پڑھ حالات نہ پچ https://t.co/Oh2OT5TUni pic.twitter.com/hW3K0uq6Iz
واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی نے اپوزیشن کی تمام ترامیم مسترد کرتے ہوئے ضمنی مالیاتی بل 2021کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد اسٹیٹ بینک ترمیمی بل منظوری کےلیے ایوان میں پیش کر دیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کی زیر صدارت ضمنی مالیاتی بل سے متعلق ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان بھی شریک ہوئے۔ وزیراعظم کی ایوان میں آمد پر اپوزیشن نے نعرے بازی کی۔ بل پر اپوزیشن کی ترامیم پر رائے شماری کی گئی تو ترامیم 18 ووٹوں سے مسترد ہو گئیں۔ ترامیم کی مخالفت میں 168حکومتی ارکان نے ووٹ دیے جب کہ ترامیم کےحق میں اپوزیشن کے 150ارکان نے ووٹ دیا۔توں شاکر آپ سیانا ایں۔۔ ساڈے چہرے پڑہ حالات نہ پچھ:) پارلیمان میں اپوزیشن کو ایک بار پھر شکست انشاللہ 2023 کے انتخابات میں یہ چہرے پارلیمان سے مکمل باہر ہوں گے نون لیگ کا اور زرداری گروپ کا 2023 کا انتخاب آخری انتخاب ثابت ہونا ہے pic.twitter.com/F0xOpEtMzM
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 14, 2022