اسلام آباد(پبلک نیوز) حکومتی رکن بھی قومی اسمبلی ایوان میں شہید ذوالفقار بھٹو کے خلاف وفاقی وزیر کے بیان پر بول پڑے، حکومتی رکن راجا ریاض کی جانب سے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے ذوالفقار بھٹو کو غدار کہنے کی مذمت کی گئی ہے.
راجا ریاض کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر سے کہتا ہوں جو لوگ زندہ ہیں انکے بارے میں جو مرضی کہیں، شہیدوں کو بیچ میں مت لائیں، ذوالفقار علی بھٹو شہید ہے اس نے عوام کا تحفظ کیا۔ذوالفقار بھٹو نے آئٹم بم بنایا۔نواب شیر وسیر نے راجہ ریاض کے اظہار خیال پر ڈیسک بجایا.
دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے بھی اس معاملے پر پریس کانفرنس کی، انکا کہنا تھا کہ وزیر کشمیر کو تو یہ تک معلوم نہیں کہ کلبھوشن پاکستان میں ہے یا نہیں، جنہوں نے کشمیر کا سودا کیا کشمیر کا مقدمہ بگاڑا وہ نہیں جانتے کہ کشمیر کیا ہے، پاکستان اور کشمیر میں جس طرح الیکشن کمیشن کی بے عزتی ہورہی ہےاس کی مثال نہیں ملتی، کہتے ہیں کہ امریکہ کو اڈے نہیں دیں گے. علی امین گنڈہ پور کےوالد اٹک سازش کیس میں ملوث تھے، میجر امین گنڈاپور کو ذوالفقار علی بھٹو نے اپنے خلاف سازش پر بھی عام معافی دے دی تھی.واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے مخالفین پر الزامات کی بوچھاڑ کردی تھی۔دوران خطاب انہوں نے ذوالفقار علی بھٹو کو غدار اور نوازشریف کو ڈاکو قرار دیا تھا۔