ن لیگی ایم پی اے سے پیسے لیکر خود کشی کرنیوالا بے نقاب

ن لیگی ایم پی اے سے پیسے لیکر خود کشی کرنیوالا بے نقاب
اوکاڑہ ( ویب ڈیسک ) اوکاڑہ کے رہائشی عبدالرحمن نامی ایک شخص کی ویڈیو گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھی جس میں وہ غربت اور مہنگائی وجہ سے خود کشی کرتا نظر آرہا تھا ، مگر اب انکشاف ہوا ہے کہ اس کو مسلم لیگ(ن) کے ایم پی اے نے پیسے دیکر یہ جعلی ویڈیو بنوائی تاکہ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کیخلاف پروپیگنڈہ کیا جا سکے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی تھی جس میں عبدالرحمن نامی ایک شخص کہتا نظر آرہا تھا کہ وہ بے روز گار اور شدید مہنگائی کی وجہ سے تنگ کر آکر وہ خود کشی کر رہا ہے، بعد ازاں سوشل میڈیا پر اس کی مرنے کے بعد کی تصاویر بھی وائرل کی گئیں لیکن اب انکشاف ہواہے کہ یہ ویڈیو اور خود کشی سب ڈرامہ تھا۔ اب سوشل میڈیا پر عبدالرحمن نامی اس شخص نے ایک اور ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں اس نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے مسلم لیگ(ن) کے ایم پی اے نے پیسے دئیے کہ یہ جعلی خود کشی کی ویڈیو بناؤ تاکہ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کیخلاف پروپیگنڈہ کیا جا سکے۔ عبدالرحمن نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ چند دن پہلے میں نے خود کشی کی ویڈیو بنائی تھی جس میں خود کشی کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ میں بے روزگاری ، غربت اور مہنگائی سے تنگ آکر خود کشی کر رہا ہوں،میں نے وہ ویڈیو اپنی مرضی سے نہیں بنائی، خود کشی کی جھوٹی ویڈیو بنانے کیلئے اوکاڑہ کے نامی گرامی ایم پی اے نے مجھے اچھے خاصے پیسے دیئے تھے۔میں جلد ہی ان ایم پی اے کے بارے میں سب کچھ بتاؤں گا، میری جان کو خطرہ ہے۔

Watch Live Public News