آئی ایم ایف کے مطالبہ پر ہوشربا مہنگائی کی تیاریاں

آئی ایم ایف کے مطالبہ پر ہوشربا مہنگائی کی تیاریاں
اسلام آباد ( ویب ڈیسک)مہنگائی سے ستائی عوام کیلئے ایک اور بری خبر ، آئی ایم ایف نے بجلی, گیس اور یوٹیلیٹی سٹورز کی 5 بنیادی اشیا پر سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا، حکومت نے بجلی اور گیس مہنگی کرنے کی تیاریاں شروع کردیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز اکتوبر میں ہوگا، آئی ایم ایف نے سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا، یوٹیلیٹی اسٹورز پر 5بنیادی اشیا پر سبسڈی ختم کی جائے۔ ذرائع نے بتایا کہ حکومت پاکستان صرف احساس پروگرام میں شامل گھرانوں کو سبسڈی دے گی، بجلی اور گیس پر سبسڈی ختم کرنے کے لیے آئی ایم ایف کا دباؤ ہے،حکومت پاکستان کی جانب سے بجلی اور گیس مہنگی کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے سخت فیصلے کرنا ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات کے بعد آئی ایم ایف سے مزید 1 ارب ڈالر قرض کی قسط جاری ہونے کا امکان، مذاکرات کے دوران پاکستانی معشیت اور اہداف بارے جائزہ لیا جائے گا، آئی ایم ایف مذاکرات کے دوران محصولات، گردشی قرضہ کی صورتحال کا جائزہ لے گا، آئی ایم ایف کی جانب سے بجلی اور گیس کے نرخوں میں اضافے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

Watch Live Public News