ڈی آئی خان: سڑک کے کنارے نصب بارودی مواد برآمد

ڈی آئی خان: سڑک کے کنارے نصب بارودی مواد برآمد
ڈی آئی خان ( پبلک نیوز) تحصیل کلاچی میں سڑک کے کنارے نصب بارودی مواد برآمد، بم ڈسپوزل سکواڈ موقع پر پہنچ گیا۔ اس حوالے سے پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ریموٹ کنترول بارودی مواد پریشر ککر میں نصب تھا۔ 15 کلو گرام پریشر ککر بم مڈی روڈ پر نصب کیا گیا تھا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ ہنگامی بنیادوں پر جائے وقوعہ پر پہنچا۔ پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل سکواڈ نے بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا۔ علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔