عوام کی سہولت کیلئے ڈپٹی کمشنر لاہور میدان میں آ گئے

عوام کی سہولت کیلئے ڈپٹی کمشنر لاہور میدان میں آ گئے
لاہور (ویب ڈیسک) شہر کے مخلتف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری، بارش کیوجہ سے ٹریفک سست رفتار میں رواں دواں، سی ٹی او لاہور کی بارش کے دوران شہریوں کی مدد یقینی بنانے کی ہدایت، ڈپٹی کمشنر صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے میدان میں آ گئے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض نے لکھا کہ شدید بارش میں قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور ضلعی افسران کو ہدایت کی کہ ایس او پیز کی سختی سے پابندی کریں اور پانی کی نکاسی کے لئے ضروری انتظامات کریں۔ انھوں نے مزید لکھا کہ آج ڈرائیو تھرو کے ذریعہ 800 شہریوں کو کورونا ویکسینیشن لگائی گئی۔ میں تمام شہریوں سے جلد از جلد ویکسین لگوانے کی درخواست کرتا ہوں۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔