ویب ڈیسک :لاہورمیں پولیس سب انسپکٹر اور اہلکاروں کے ٹارگٹ کلنگ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ کانسٹیبل علی اور سب انسپکٹر رانا ارشد پر فائرنگ کرنے والا شخص ایک ہی ہے، ایک ہی ملزم نے دونوں کو گھات لگا کر مارا۔
ذرائع کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور پستول بیگ میں رکھ کر لاتا ہے، ملزم کی شناخت کیلئے پولیس نے نادرا سے مدد مانگ لی ہے جبکہ پولیس حکام نے جیل سے رہا قیدیوں کی تفصیلات بھی جیل انتظامیہ سے مانگ لی ہیں، اس کے علاوہ ٹوپی گینگ کے لاہور میں 148 کارندوں پر مشتمل گروہ کا انکشاف بھی ہوا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ، کیمروں، ہیومین انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیس کی تفتیش جاری ہے، ملزم کی شناخت کیلئے مختلف جگہوں سے کیمروں کی فوٹیجز حاصل کرلی گئی ہیں۔ مختلف تھانوں میں درج کرمنل کیسز میں بھی اشتہاریوں کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔ مصری شاہ اور باغبانپورہ کے 150 میٹر ریڈیس کی جیو فنسنگ حاصل کی جارہی ہے۔