ہم پر بھی آئی ایم ایف کا دباؤ تھا لیکن عوام کے حق میں فیصلے کئے، عمران خان

ہم پر بھی آئی ایم ایف کا دباؤ تھا لیکن عوام کے حق میں فیصلے کئے، عمران خان
سابق وزیراعظم عمران خان نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا نے کورونا پر قابو پانے کے لیے لاک ڈاون لگایا، پاکستان میں بھی لاک ڈاون لگانے کے لیے مجھ پر دباو ڈالا گیا، اگر لاک ڈاون لگاتا تو مزدور کیا کرتا، دباو ڈالنے والوں سے پوچھا لاک ڈاون لگایا تو غریب کھانا کہاں سے کھائےگا؟ چین نے جہاں لاک ڈاون لگایا وہاں گھروں میں کھانا پہنچایاگیا. چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ کہاگیا عمران خان لاک ڈاون نہیں لگارہا اس پر مقدمہ درج کراو، دنیا اعتراف کررہی ہے کہ ہم نے بہتر اقدامات کیے، بھارت نے لاک ڈاون لگایا تو بیروزگاری اور غربت میں اضافہ ہوا، ہم پر بھی آئی ایم ایف کا دباؤ تھا لیکن ہم نے عوام کے حق میں فیصلے کئے، ہم نے بجلی بھی 4 روپے فی یونٹ سستی کی، غریب عوام کے فائدے کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں نہیں بڑھائیں ، ہم 30فیصد کم قیمت پر روس سے تیل خریدنے کا معاہدہ کر رہے تھے، امریکا نے ان کو ہم پر مسلط کیا ہے. عمران خان کا کہنا تھا کہ پہلے یہ ایک دوسرے کیخلاف لڑتے تھے ایک دوسرے کو چو رکہتے تھے، کورونا کے دوران عوام کو احساس کیش پروگرام کے تحت رقم فراہم کی گئی، کورونا کے دوران ہم نے انڈسٹری کو چلنے دیا،کورونا کے دوران عوام کو احساس کیش پروگرام کے تحت رقم فراہم کی گئی، پہلے یہ ایک دوسرے کیخلاف لڑتے تھے ایک دوسرے کو چو رکہتے تھے. موجودہ حکومت نے 2 ماہ میں ہمارے ساڑھے 3 سال سے زیادہ مہنگائی کر دی، جب 60روپے 3مہینے میں پیٹرول کی قیمت بڑھائی تو ان کی حقیقت سامنے آئی،اب اور مہنگائی آنے والی ہے،ابھی پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتیں مزید بڑھیں گی، حکومت غریب طبقے کو ہماری طرح 12 ہزار روپے دے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ آپ نے اپنے حقوق کے لیے پُرامن احتجاج کی تیاری کرنی ہے۔ یہ رہ گئے تو سب سے پہلے جمہوریت ختم ہوگی، راجہ ریاض اپوزیشن لیڈر ہے تو سمجھیں پارلیمنٹ بھی ختم۔ ایف آئی اے پر شہباز شریف خود بیٹھ گیا ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔